لندن (مشرق نیو ز) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونےوالی تباہی کے شکار ممالک میں شامل ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔
لندن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا دولت مشترکہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنا ہو گا۔
اجلاس کے شرکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہوگا۔
موسمیاتی تباہی ،نمٹنے کیلئے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی،وزیر خارجہ
















