اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاہے افغانستان سن لے!ملکی حدود میںتعمیرات قبول نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا 6ستمبرکو افغان فوجیوں نے معاملے کے پرامن حل کی بجائے بلااشتعال فائرنگ کاسہارا لیا اور پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا،افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن ہے، عبوری افغان حکام طورخم پر پاک افغان سرحد بندش کی وجوہات بخوبی جانتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی دوسرے ملک کی تعمیرات کو قبول نہیں کرسکتا،پاکستانی حدود کے اندر افغانستان کی تعمیرات ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،6 ستمبر کوبلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی و افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا،ڈھانچے کی تعمیر سے روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،افغان فوجیوں نے طورخم بارڈر کے ٹرمینل کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہاملکی خود مختاری کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے،ہمیشہ کہا خواہش ہے افغانستان کےساتھ سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن و دوستی کی سرحد ہو، کئی دہائیوں سے اپنے افغان بھائیوں و بہنوں کی کھلے دل سے میزبانی کی، افغان سرحد پر تعینات افغان فوجیوں کی جانب سے مسلسل بلاجواز اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ،بات چیت کو ترجیح دی ،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا پاکستان تمام دوطرفہ مسائل و خدشات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطوں ونتیجے میں خوشحالی کا فائدہ اٹھا سکیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا توقع کرتے ہیں افغان عبوری حکام پاکستان کے تحفظات کو ذہن میں رکھیں گے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے اور یقینی بنائیں گے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگرد حملوں کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔
افغانستان سن لے!ملکی حدود میںتعمیرات قبول نہیں،پاکستان کادوٹوک جواب
















