جان بچانےوالی ادویات کی شدید قلت ،مریض رل گئے

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)جان بچانےوالی ادویات کی شدید قلت ،مریض رل گئے،ذرائع کے مطابق خام مال کی کمی اور ایل سی کے مسائل طول پکڑ گئے ،ملک میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ،کراچی سے خیبر تک ہزاروں ادویات ناپید ہونے سے مریض پیسے لے کر پھرنے پر مجبور ہوگئے ۔

ادویات کی مصنوعی قلت کے باعث پاکستان فارماسسٹ فورم نے 12 دستمبر کو احتجاج کا عندیہ دے دیا،پاکستان فارماسسٹ فورم نے کہامریض بچاو تحریک کا آغاز 12 ستمبر کو لاہور سے کیا جائے گا،ادھر وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا۔

حکام وزارت صحت نے کہافارما انڈسٹری 250 سے زائد دواوں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے ،فوری طور پر دواوں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں،حکام نے کہادواوں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دباو ڈالنے کا بہانہ ہے، 8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں،ادویات کی قیمتوں میں رواںسال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، نرخوںمیں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواوں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

دریں اثنا ڈریپ نے مارکیٹ سے غائب ہونے والی ادویات پر حکمت عملی تیار کر لی،ذرائع کے مطابق جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی، نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کیے جائیں گے،ڈریپ ذرائع کے مطابق کینسر، شوگر ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور ہیں،امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن درخواستوں پر کام شروع کر دیا ۔