لاہور (اپنے رپورٹر سے)دل کادورہ جان لیوا ثابت، وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے۔
مرحوم 4 روز سے شدید علیل ،طبیعت ناساز ہونے پر سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے، مرحوم چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہے،عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل، ایماندار اور بہترین افسروں میں ہوتا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ودیگر رہنماﺅں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہامرحوم شاندار افسر تھے، اچانک وفات اہلخانہ اور سول سروس کےلئے بڑا نقصان ہے۔
دل کادورہ جان لیوا ثابت، وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے
















