امریکہ کا نجی شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں

لاہور (نمائندہ خصوصی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے امریکہ کا نجی شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،سرمایہ کاری سے دونوں ممالک میں شراکت داری مضبوط ہو گی۔

سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 4 سے 6 ستمبر تک لاہور کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان ،امریکہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ،عوام ،حکومت پنجاب کےساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاامریکی سفیر نے اپنی ملاقاتوں میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ پر زور دیا، ڈونلڈ بلوم نے کہا ہر ایک کو بنیادی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔