طور خم،چترال(مشرق نیوز)افغان فورسز کی فائرنگ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب،طورخم سرحد بندکردی گئی۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈرپر ممنوع جگہ پر پوسٹ بنانے سے منع کرنے پر افغان فورسزکی جانب سے فائرنگ کی گئی ،پاک فوج نے بھرپورجواب دیا ،افغان فورسز کی جانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی،بھرپور جوابی کارروائی پرسانپ سونگھ گیا،کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔
ادھر پاک افغان بارڈر سے چترال کے علاقے میں حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشتگردوں کی جانب سے بمبوریت کے گرمائی چراگاہ میں حملے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا،بروقت کارروائی پر دہشتگردفرار ہوگئے۔
افغان فورسز کی فائرنگ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب،طورخم سرحد بند

















