اسلام آباد (مشرق نیوز) 6 ستمبر 1965 کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر آج ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 6 ستمبر 1965ءکو بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم ہیرالڈولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔
فیلڈ مارشل ایوب خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں، ہماری مسلح افواج اپنی جرات اور بہادری ثابت کریں گی، ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی۔
6 ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے لاہور پر کئے گئے حملے کو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا، پاک فوج کی واہگہ اور بیدیاں کے مقام پر بروقت کارروائی نے بھارتی حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان سے دوچار اور موثر کارروائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا تھا۔
ملک بھر میں آج یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

















