اسلام آبا د، گوادر، کراچی، لاہور (بیورو رپورٹ+ خبرنگار) گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، 2 افسر اور جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
ترجمان پاک بحریہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہیلی کاپٹر معمول کے تربیتی مشن کے دوران ممکنہ فنی خرابی پر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے نتیجے میں 2 افسروں اور جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ و دیگر سیاسی رہنماﺅں نے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند کرے، شہید تو شہید ہوتا ہے، شہدا کا بہت بڑا مقام ہے، قوم کے بیٹے قوم کافخر ہیں،مسلح افواج کی ملک و قوم کیلئے پیش کی جانےوالی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، دکھ کی گھڑی میں ورثا کے غم میں برابر شریک ہیں۔
گوادر، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 افسر اور جوان شہید
















