گستاخی ثابت، 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید ، ایک 7 سال کیلئے پابند سلاسل

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے گستاخی کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 7 سال قید کی سزائیں سنادیں۔

مجرموں میں وزیر گل،امین،فیضان اور رضوان شامل ہیں،سزائیں گستاخی ثابت ہونے پر سنائی گئیں،عدالت نے فیصلے میں حکم دیا مجرموں کو تب تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک موت نہ ہوجائے۔

عدالت نے پانچویں ملزم عثمان لیاقت کو 7 سال قید کی سخت سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا،عدالت نے قرار دیا بے حرمتی جیسے گھناونے جرائم میں رعایت نہیں برتی جاسکتی۔