پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری کیلئے سفارشات طلب

لاہور (مشرق نیوز) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی پیکیج کی تیاری کیلئے جامع سفارشات طلب کر لیں۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی، خزانہ اور پنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرےگی۔

ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کیلئے بھی پائیدار پلان طلب کر لیا، ماڈل زرعی مارکیٹ میں پیسٹی سائیڈز، زرعی آلات، کھاد اور بیچ میسر ہوں گے۔