انسداد دہشت گردی عدالت، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج

لاہور (مشرق نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کردیں۔ ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ہاوس کو جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فواد چوہدری کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔

دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون کے مقدمہ 366/23 اور 367/23 میں ضمانت خارج ہوئی جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت بھی مقدمہ 366/23 اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاون میں خارج ہوئی۔