ایشیاکپ، بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کینڈی (مشرق نیوز) ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینڈی کے پالی کیلے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث بولنگ کرنے کو ترجیح دیں گے تاکہ بھارت کو جلد آوٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں وکٹوں کو بچا کر پاکستان کیخلاف اٹیک کریں۔ دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔