لاہور (مشرق نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا مو¿قف ہے کہ سنگل بنچ نیب کیسوں کی سماعت نہیں کر سکتا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے نظرثانی اپیل میں چیف جسٹس سے استدعا کی جائیگی کہ پرویز الٰہی کا کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کریں۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دوپہر 2 بجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
نیب کا چودھری پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ

















