بغاوت کیس میں ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ،پولیس کے حوالے

اسلام آباد (مشرق نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایمان مزاری پر لوگوں سے رقم جمع کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے، تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمہ کے قبضے سے رقم برآمد کرنی ہے اور شریک ملزمان تک پہنچنا ہے۔