بجلی بھاری بلوں کیخلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز، شہر شہر احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد (مشرق نیوز) بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ اور بھاری ٹیکسز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجر برادری سمیت عام شہری احتجاج کر رہے ہیں۔ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں اور ارباب اختیار سے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے شہری حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔تمام شہروں میں عوام نے بجلی کے بلوں کو نذرآتش کردیا۔