بہاولنگر، عارفوالا(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا، بہاولنگر اور چشتیاں میں بستیاں ڈبونے کے بعد لودھراں کی دریائی بیلٹ بھی سیلاب کے نشانے پر ہے،دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاو¿ میں تیزی سے اضافے کے باعث 40موضع جات اور سینکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سیلاب کی وجہ سے 24 سکول بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں،ادھر بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے، بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں،ادھر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔
ستلج میں سیلاب سے مزید تباہی، ہر طرف پانی ہی پانی، متاثرین مسیحا کے منتظر
















