پلان تبدیل، نوازشریف کی ستمبر کی بجائے 15 اکتوبر کو وطن واپسی، فیملی کا اتفاق

لندن(مشرق نیوز)قائد مسلم لیگ ن نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کیلئے دی تاریخ تبدیل کردی گئی، شریف خاندان نے وطن واپسی کیلئے نئی تاریخ پراتفاق کر لیا،ذرائع کا کہنا ہے لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے شریف فیملی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہیے،ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اجلاس میں شہباز شریف نے مشورہ دیا نوازشریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں جس کے بعد خاندان نے 15اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ،پارٹی اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اتفاق کیا گیا اس وقت پاکستان میں موسم گرم ہے،اکتوبرتک بہترہوجائےگا،اس کے علاوہ ملک میں ن لیگ کےبڑے جلسوں کےانعقادبھی فیصلہ کیا گیا۔