ایمان مزاری اور علی وزیر گرفتار،جسمانی،جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اداروں کیخلاف تقریر کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر گرفتار،جسمانی،جوڈیشل ریمانڈ منظور،اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا ،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے،اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے،یہ یقینا کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں، ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے،دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ،دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ اور علی وزیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر تعینات کردی گئی،دونوں پر بغیر اجازت جلسے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنایا گیا ہے، پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کی دوسری ایف آئی آر بھی جج کے روبرو پیش کردی۔