چوہدری پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (مشرق نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت میں گجرات، منڈی بہاو¿الدین ترقیاتی منصوبوں میں چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب حکام نے چوہدری پرویز الٰہی کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔