شہبازشریف اور راجہ ریاض کے درمیان ملاقات ، نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور

اسلام (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات میں نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور جاری ہے۔ وزیراعظم اتحادیوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو اپنی رائے سے آگاہ کررہے ہیں۔

شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان پہلی ملاقات ایک روز قبل وزیراعظم ہاو¿س میں ہوئی تھی جس کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ انہیں نگراں وزیراعظم کیلئے نام کا فیصلہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں سبکدوش ہونے والے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائےگا۔