اسلام آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کیلئے اسلئے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے ”واردات“بن جائیں تو پاکستانی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130 واں نمبر حیرت کی بات نہیں۔
سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دےدیا۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دےدیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 19 جون کو محفوظ کیا ہوا فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سنانے کیلئے قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کا انتظار کیا: سینیٹر عرفان صدیقی
















