اداروں کوحدود کے اندر کام کرانے کی کوشش میں ناکام رہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نظر آ رہا ہے اپوزیشن نے کوئی سبق نہیں سیکھا، سیاست کا طریقہ کار آج بھی وہی ہے کھیلوں گا نہ کسی کو کھیلنے دوں گا، سیاست کو ذاتی دشمنی کی طرف لےجانے کا نقصان ریاست کو ہوتا ہے،سلیکٹڈ حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کرتے تھے ادارے حدود میں رہ کر کام کریں لیکن اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے ، رولزآف دی گیم طے کرنا ہوں گے۔

قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاالیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیںاب معاملات مفاہمت کی طرف لےکر چلنے کی کوشش ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی کی رائے ہے نئے نہیں پرانے چارٹر آف ڈیموکریسی پرعمل کیاجائے، پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں کو بھی چارٹر آف اکانومی میں شامل کرنا چاہیے، رولزآف دی گیم طے کرنا ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا اپوزیشن سے حکومت میں آنے تک کا سفر یاد رہے گا،کبھی ایوان میں کسی کو گالی نہیں دی، ہمیشہ ایوان میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا، کوشش رہی جمہوریت کے سفر کو آگے لےکر چلیں، چیئرمین پی ٹی آئی دورمیں بھی جمہوری دائرے میں رہ کر احتجاج کیے، کوشش تھی کسی طرح سسٹم کو دھچکا نہ لگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کوشش رہی کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھائے، عدم اعتماد کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالا، سلیکٹڈ حکومت کو سلیکٹڈ کا نام دلوایا، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے باہر کرنا تاریخی لمحہ تھا، اب تاریخ فیصلہ کرے گی کوشش میں کامیاب رہے یا نہیں رہے۔

وزیر خارجہ نے کہااپوزیشن کا کام حکومت کی غلط پالیسیوں کو ہائی لائٹ کرنا ہوتا ہے، گزشتہ حکومت کوبھی سوچنا چاہیے تھا جمہوری نظام کوکوئی نقصان نہ پہنچ سکے، سابق حکومت کو جمہوریت، پارلیمان اور اپنے کارکنوں کی فکر نہیں تھی، پی ٹی آئی نے ایسی ریڈلائن کراس کی جو تاریخ میں کبھی نہیں کی گئی۔

بلاول بھٹونے کہا اپوزیشن نے جناح ہاو¿س ،فوجی تنصیبات پر حملے کیے،منفی اقدامات کے بعد ریاستی رٹ بحال رکھنے کیلئے اقدام اٹھانے پڑے، میرا خیال ہے 15 ماہ میں اداروں کو دائرے میں کام کرنے پر کامیاب نہیں ہوئے، تمام سیاسی جماعتوں کو سوچنا اور مسئلہ حل کرنا چاہیے، بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں سیاست دان جیل جاتے رہے ہیں، کسی نہ کسی وقت جیل سے نکل جائے گا اور وہی دھاندلی، دھرنا پھر چلتا رہےگا۔

وزیر خارجہ نے کہااگر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار جیت جائے گا تو کیا پھر اسی سلسلے میں لگے رہیں گے خدانخواستہ پی ٹی آئی کا کوئی بندہ نہ جیتے، سب کی ذمہ داری ہے سیاست و جمہوریت کو مضبوط کریں،نواز ،زرداری کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں مریم نواز اور میرے لیے مشکلات نہ آئیں، لوگ روایتی سیاست سے تنگ آچکے، لوگ ہم پر نہ کسی اور پر بھروسہ کرتے ہیں، نوجوان نسل سب سے بڑا اثاثہ ہے، تمام جماعتوں سے کہتا ہوں سیاست میں منتخب ہو کر آئیں گے تو مسائل حل کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے،5 برسوں میں کافی کچھ سیکھ لیا اب الیکشن میں ملیں گے۔