اسلام آباد(بیورورپورٹ)ژوب حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ،پاکستا ن نے شدید تشویش و تحفظات افغان حکام تک پہنچادئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر ہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا حملے کی تحقیقات کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، افغانستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد بڑھانے میں تعاون کی پیشکش بھی کردی،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔
ممتاز زہر بلوچ نے مزید کہاپاکستان بھارت کی طرح کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتا، ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کی مثبت سوچ کا عکاس ہے،فیصلہ موقف کا عکاس ہے کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہئے، پاکستان کی مثبت و تعمیری سوچ بھارت سے بالکل مختلف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا نمائندہ خاص مقرر کیا جائے۔
ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ مثبت سوچ کی عکاس ،افغانستان دہشتگردی رو کے،پاکستان

















