اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کے ای سیفٹی،ڈیٹا پروٹیکشن بل پر انٹرنیٹ کے عالمی ادارے نے تحفظات ظاہر کردیئے،ایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی)نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا مجوزہ قانون سازی پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی و سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے گی۔
اے آئی سی نے چند نکات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی بھی کردی،پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، ای سیفٹی اتھارٹی بل، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی روک تھام، غیر قانونی آن لائن مواد کے قوانین کو ہٹانا و بلاک کرنا شامل ہیں۔
ایشیا انٹرنیٹ کولیش نے کہامبہم عمل سے خوفزدہ ہیں ،شفاف مشاورت کی کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ختم کرتی ہے کیونکہ وہ اہم قانون سازی کی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں،خط میں کہا گیا مجوزہ قانون سازی پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کی نمو کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے ۔
اے آئی سی ممبران پاکستانی صارفین و کاروباری اداروں کو اپنی خدمات پیش کرنا چاہیں تو مشکل ہوسکتی ہے،اے آئی سی نے کہا اراکین شراکت داری کےلئے پرعزم ،پالیسیوں کی تشکیل کےلئے فریقین کے مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔
ای سیفٹی ،ڈیٹا پروٹیکشن بل ڈیجیٹل ترقی و سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے گا ،اے آئی سی کا وزیراعظم کوخط
















