عراق ،پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثنانے عراق کے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا،عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاسہولت سے عراق میں مقیم 25 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں،ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، عراق میں شہری اور زائرین اب 5 ،10سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

رانا ثنا نے مزید کہاپہلے عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینول پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی، سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گا۔