اسلام آباد،پشاور(بیورورپورٹ)ژوب کینٹ دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ،سانحہ باجوڑ میں ملوث حملہ آور کاتعلق بھی کابل سے نکلا،پولیس نے تصویر حاصل کرلی۔
دفتر خارجہ نے دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حملے میں ملوث 3دہشتگردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہو ئی ،تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے،افغان سفارتخانے کو دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دیں،دفتر خارجہ نے پاکستان کے اندردہشتگردی کےلئے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید اظہارتشویش کیا۔
قبل ازیںدفتر خارجہ نے کہادہشتگرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کےلئے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کےلئے تیار ہےں،ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر تے ہوئے کہاوزیر خارجہ کے ریمارکس نئے ہیں نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہاملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کےخلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں،افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں کےلئے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔
ترجمان نے مزید کہادہشتگردی کے خاتمے کےلئے افغانستان کےساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سانحہ باجوڑ میں شہدا کی تعدا63تک جاپہنچی، پولیس نے حملہ آور کی تصویر حاصل کر لی،پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں کرسی پر بیٹھا رہا، بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا۔
حکام کے مطابق تصویر میں حملہ آور کو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے،سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔
ژوب کینٹ حملے میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق
















