اپوزیشن کی مخالفت کے باوجودسینٹ میں خودمختار دولت فنڈ بل پاس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سینٹ نے پاکستان خودمختار دولت فنڈ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا قدم ملکی مفاد میں ہے، ساورن ویلتھ پاکستان کا فنڈ ہے، ،غیر سیاسی ہو کر سوچنا چاہیے، ملک کےساتھ بہت کھیل لیا، ہروقت پاکستان کےخلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔


اسحاق ڈار نے کہا ملکی ا میج دنیا میں بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، زرمبادلہ ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس 3ہزار ملین ڈالر کے معدنیات ذخائر ہیں، دنیا کا سب سے بڑا گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں، نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد نہیں کیا، ضرب عضب کیلئے تمام وسائل فراہم کیے، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے آنےوالی نسلوں کو بچایا۔

اسحاق ڈار نے کہا خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دئیے گئے فنڈز خرچ نہیں کیے گئے،بدقسمتی سے دہشتگردی کے واقعات پھر سے سر اٹھارہے ہیں، باجوڑ میں دلخراش واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں۔

وزیر خزانہ نے کہا اپنے دور حکومت میں فیصلہ کیا دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ کی جائے، ضرب عضب، ردالفساد سے ملک میں امن بحال ہوا، وزارت داخلہ پچھلے 10 سال کا پورا ریکارڈ دے تاکہ پتہ چلے کب کیا ہوا، ایک سال میں 71 بلین خیبرپختونخوا کو دیئے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کیا اندھے ہیں کیوں ہجرت کرنےوالے دہشتگردوں سے مذاکرات کیے، کیوں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، کیوں جیلوں سے رہا کرایا گیا؟۔