اسلام آباد (بیورورپورٹ)ملٹری ٹرائل کیس میںفل کورٹ کی استدعا خارج جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ملک میںکون سا قانون چلے گا،فیصلہ عوام کرینگے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بنچ نے عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کےخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
،سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل روسٹر پر آئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟،اٹارنی جنرل نے جواب دیا فیصل صدیقی کی درخواست پر 3نکات پر بات کروں گا، گرفتار افراد کی فیملیز سے ملاقات سمیت تمام یقین دہانی کرا چکے ، مرضی کا وکیل کرنے اور تفصیلی وجوہات پر مشتمل فیصلہ دینے کا کہا ہے یہ بھی یقین دہانی کرائی کسی شخص کو سزائے موت یا عمرقید نہ ہو، تمام 102 افراد کے وقار و احترام کی ضمانت دی جاتی ہے، کسی کےساتھ برا برتاو¿ نہیں ہوا۔
اٹارنی جنرل نے کہالطیف کھوسہ نے گرفتار ملزموں سے ناروا سلوک کی شکایت کی، میں نے خود چیک کیا، کسی ملزم کےساتھ ناروا سلوک نہیں ہوا، ملزموں کو صحت سمیت تمام سہولیات میسر ہیں،ناروا سلوک ہوا تو ایکشن ہوگا۔
عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دئیے فل کورٹ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی،آپ کے تحفظات کی قدر کرتے ہیں لیکن ستمبر تک فل کورٹ دستیاب نہیں ، 2 مرتبہ معمول سے بڑا لارجر بنچ بنایا وہ مکمل سماعت نہیں کرسکا، لارجر بنچ بنا کر مقدمے کی سماعت کرنا تو ناممکن ہے۔
،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے جہاں پر دلائل رکے تھے وہاں سے ہی شروع کردیں، اپنا کام جاری رکھیں گے کوئی پسند کرے یا نہ کرے، ملک میں کون سا قانون چلے گا فیصلہ عوام کریں گے، کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پر چھوڑتے ہیں، جو کچھ ہورہا تاریخ سب دیکھ رہی ہے، تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، صرف اللہ کو جوابدہ ہیں۔
ملٹری ٹرائل کیس ،فل کورٹ کی استدعا خارج،کون سا قانون چلے گا،فیصلہ عوام کرینگے،چیف جسٹس
















