اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے معاشرتی ذمہ داری ہے ملکر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں، معدنیاتی پراجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں، امن و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، اُمید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے، سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں کردار ادا کریں۔
پہلا منرل سمٹ پاکستان میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے، ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جوآسان شرائط و غیرضروری التواءسے بچا سکے، ملک میں موجود کان کنی کے وسیع تر مواقع مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیر لائے جائیں گے۔
پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا حکومت نے تمام اداروں کےساتھ ملکر ایس آئی ایف سی کے قیام کو یقینی بنایا، حال ہی میں قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے، چاہتے ہیں ون سٹیپ انشی ایٹو ہو، سمٹ بہت اہم ہے، مقامی ریڈ ٹیپ ازم اور بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، بطور قوم سب آگے نکلیں گے، محنت کریں گے اور اللہ کامیابی بھی دےگا، ملکر محنت کرکے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔
جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا بیرونی سرمایہ کار اعتماد کےساتھ آئیں فوری فیصلے ہوں گے، سرمایہ ضائع نہیں ہوگا، ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی، مائننگ لائسنسنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، غیر ملکی سرمایہ کار نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لیکر آئیں، صنعتیں بنائیں، ہمارے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا، مقامی لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، منرلز کو ترقی ملے گی۔
آرمی چیف نے کہا ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں برف پوش پہاڑوں سے لےکر صحراﺅں کی وسعتوں تک، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک سرزمین میں کیا کچھ نہیں، ملکی سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے، صلاحیت کو مکمل طریقے سے استعمال میں لانے کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں اپنا کردار ادا کریں۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا امن و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پراجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔ سورة رحمن میں اللہ رب العزت نے فرمایا ”اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو¿ گے“....
آرمی چیف نے کہا اگر مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور وسعتیں منتظر ہیں، آرمی چیف نے قرآنی حوالہ دیکر واضح کیا اللہ انکی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا ”تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے، خودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے، عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں، تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے “، آرمی چیف نے امید کے دامن کو تھامے رکھنے اور اللہ رب العزت پر یقین و ایمان رکھنے پر زور دیا اور سورة بقرہ کی آیت 155 اور 156 کی تلاوت کی جس کا ترجمہ ہے اور ہم ضرور تمہیں خوف، بھوک اور جان و مال و ثمرات سے آزمائیں گے، ان پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں ”بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“۔
آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او، پریذیڈنٹ مارک برسٹو سمیت سعودی مائننگ منسٹر و دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















