لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا،بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل میں کچھ حقیقت اورکچھ مبالغہ آرائی ہے۔
محسن نقوی نے لاہور میں نظریہ پاکستان روڈ پر یوٹرن کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا15دن میں نظریہ پاکستان روڈ کا یوٹرن مکمل کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے،ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،نظریہ پاکستان روڈ کو مکمل طور پر سگنل فری کرنے کیلئے مزید 2یوٹرن بنائے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں یونیورسٹیوں میں ہراسگی واقعات کے سدباب کیلئے خاتون صوبائی سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی،طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی سربراہی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا،صوبائی ،یونیورسٹی لیول پر ہراسمنٹ سیل 2 دن میں کام شروع کردیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالت عالیہ کو جج نامز د کرنے کی درخواست کردی، امید ہے نامزدگی کے 15دن کے اندر رپورٹ سامنے آجائے گی، والدین کیلئے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچیوں کے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، بہاولپور سکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اورکچھ مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا، ایف آئی اے سمیت اداروں کی رپورٹس آچکیں لیکن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حتمی تصور کی جائے گی،ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہاسیاسی پارٹی کو خوش کرنے نہیں آئے جو الیکشن کمیشن کہے گا وہ کریں گے، (ن) لیگ،پی پی ،پی ٹی آئی کو شکایت ہوسکتی ہے پیشگی معذرت کرتا ہوں۔
دریں اثنانگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کیمپ جیل کا طویل دورہ کیا اور بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے، جیل میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا،بعض قیدیوں نے جیل عملے کی جانب سے تشدد کی شکایات کیں۔
وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی،محسن رضا نقوی نے بےگناہی ثابت کرنے کے معاملے پر قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور شواہد کا جائزہ لےکر رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی سفارشات کی روشنی میں بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کیلئے ائیر کولر نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 روز میں تمام بیرکس میں ائیر کولر لگانے کا حکم دےدیا، ڈپٹی کمشنر کو 3 روز بعد جیل کا دورہ کر کے ائیر کولرز چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بیرکس میں فوری طور پر نئے پنکھے بھی لگائے جائیں، کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















