لاہور،اسلام آباد (کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)ملازمہ رضوانہ بدستور آکسیجن پر، سانس لینے میں دشواری،ڈاکٹرز نے 48گھنٹے اہم قراردے دئیے۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا رضوانہ بدستور آکسیجن پر ہے، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، سر اور کمر کے زخم مسلسل پٹیاں کرنے سے بھر رہے ہیں،رضوانہ کے دونوں بازوو¿ں کو پلاسٹر کر دیا،فرانزک ٹیم نے رضوانہ کے زخموں کے نمونے حاصل کرلیے، فرانزک رپورٹ سے زخم کی نوعیت اور کتنے پرانے ہیں، پتہ چل سکے گا۔
جودت سلیم نے مزید کہارضوانہ کو سانس لینے میں مشکلات ہیں، آئی سی یو میں رکھا گیا، آنکھوں پر خون جما ہے ، خوراک کی کمی ،صحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی حالت بگڑی۔
دوسری جانب ملزمہ سومیا عاصم کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر عابدہ ساجد نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمہ سومیا کو شامل تفتیش ہونے اور آئندہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں سومیا عاصم نے مو¿قف اختیار کیا ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی درست نہیں ،من گھڑت ہے، رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے گھر میں ملازمہ تھی، رضوانہ پر کبھی تشدد نہیں کیا، تفتیش میں مو¿قف کو درست ثابت کروں گی، رضوانہ کی عمر 17 سال سے زائد ہے،حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،تعلیم یافتہ اور با وقار خاتون ہوں، بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جا رہا ہے، شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















