توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیل سماعت کےلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دےدیا، بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں، بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرےگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

















