اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے گزشتہ چند ماہ میں ہم نے ساڑھے 5بلین ڈالر مختلف بینکوں کو واپس کیے ہیں، کوشش ہے اگلے 6سے 7ہفتے میں پاکستان 15بلین ڈالرز تک پہنچ جائے،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سی پیک کے 10سال مکمل ہو رہے ہیں، الحمد للہ ہر ادائیگی وقت پر کی گئی، سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین نے بھرپور مالی تعاون کیا، فارن ریزرو میں مزید بہتری کی جا رہی ہے، کہا گیا 30جون تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، میں نے کہا ہم نے تیاری کی ہوئی ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،انہوں نے کہا ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری ہو رہی ہے، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو ہمارے پاس پلان تھا کہ کیسے آگے بڑھنا ہے، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشا بنے، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرے گا، جب آئی ایم ایف آف ٹریک ہوتا ہے تو تمام رقوم رک جاتی ہیں، ماضی میں پاکستان 24ویں معیشت بن چکا تھا،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ ہم نے 24 ویں معیشت سے 20 ویں تک جانا تھا، آج ہم 47 ویں معیشت بن چکے ہیں، سب کو سوچنا چاہیے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں، جو ہر ہفتے تباہی ہو رہی تھی اب وہ گراوٹ رک چکی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں آئی ایم ایف ہم پر احسان نہ کرے، ہم آئی ایم ایف سے بھیک نہیں لینے جاتے، پاکستان نکل سکتا ہے اور نکلنے کے قابل ہے،انہوں نے کہا ہے میں 2013سے چارٹر آف اکانومی کا راگ الاپتا رہا ہوں، اب سب لوگ کہہ رہے ہیں چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، چارٹر آف اکانومی ایک روڈ میپ بن سکتا ہے، سابق حکومتی وزیر کے بیان کے باعث پی آئی اے بحران کا شکار ہوا، قومی ایئر لائن کو سابق وزیر کے بیان کے باعث 71ارب روپے کا نقصان ہوا، اکتوبر میں پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہو جائیں گے۔
دنیا چاہتی تھی پاکستان ڈیفالٹ کرکے تماشہ بنے:اسحاق ڈار
















