معمول سے ہٹ کر کام کیا جائے ورنہ باقی ماندہ دیہات بھی ڈوب جائیں گے‘محسن نقوی

لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت وزیر اعلیٰ آفس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا6 واں اجلاس ہوا ،چنیوٹ کے دیہات کو سیلاب سے بچانے کیلئے فلڈ پروٹیکشن بند کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی چنیوٹ فلڈ پروٹیکیشن بند کیلئے معمول سے ہٹ کر کام کیا جائے ورنہ باقی ماندہ دیہات بھی ڈوب جائیں گے،اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ،راجن پور میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے چینل ، ڈرین اور ڈرینج کے بحالی پراجیکٹ ،مین بلیوارڈ گلبرگ (سینٹر پوائنٹ) سے والٹن روڈ (ڈیفنس موڑ) تک سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ، بیدیاں روڈ راﺅنڈ اباﺅٹ انڈرپاس پراجیکٹ ،رائے ونڈ روڈ سے ملتان روڈ تک لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ (ایس ایل تھری) پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ،جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی اور ٹراماسینٹر کی تعمیر کے منصوبے کیلئے ایک ارب 80 کروڑ فنڈزمختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں کارڈیک یونٹ بھی بنایا جائے گا،اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کیلئے نرسوں کی 515 نئی آسامیوں اور اٹک، بہاولنگر اور لیہ میں 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کو جنرل ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کی منظوری سمیت مزید اہم فیصلے کیے گئے۔