اسلام آباد (بیورورپورٹ)چین دوستی میں ایک قدم اور آ گے،2.4ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کردیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں کہاچین کے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا،2 ارب 40 کروڑ ڈالر میں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ مالی سال 24اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا مالی سال 25-2024 کےلئے روول اوور کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہاچینی بینک نے 2 سال کےلئے قرضہ رول اوور کیا، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرےگا،تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ۔
چین دوستی میں ایک قدم اور آ گے،2.4ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کردیا

















