سبسڈی دینا یا واپس لینا حکومتی پالیسی ہے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( کورٹ رپورٹر)بجلی بلوں پر سبسڈی دینا یا واپس لینا حکومتی پالیسی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے سبسڈی واپس لینے کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،سبسڈی واپس لینے کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق ہے، اطلاق نوٹیفکیشن کے اجراءکے روز سے ہوگا۔