لاہور (ہیلتھ رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ننھے مریضوں کی سب بڑی علاج گاہ، ہسپتال میں 600 بیڈجبکہ نیا ان ڈور بلاک بھی فعال ہے۔ 85 بیڈ کے آئی سی یو میں ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے میں کوشاں ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہور اہمیت کا حامل اسلئے ہے کہ یہاں بچوں کے ہر مرض کا علاج الحمد اللہ پوری ذمہ داری سے ہو رہا ہے اور اس ہسپتال کی سب بڑی خصوصیات یہ زیر علاج بچے الحمداللہ روبہ صحت ہو تے ہیں ۔ اپنے ڈاکٹرز نرسز پیر ا میڈیکل سٹاف پر فخر ہے جن کی پیشہ ورانہ اورعملی خدمات سے چلڈرن ہسپتال کا نام پوری دنیا میں اجاگر ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی کارڈیک سرجری چلڈرن ہسپتال لاہور کے علاوہ کہیں بھی میسر نہیں کارڈیک سرجری لاہور چلڈرن ہسپتال میں ایک اہم شعبہ ہے کہ ہمسایہ ممالک کے بچے بھی یہاں اپنی سرجری کروا کر جاتے ہیں جس میں افغانستان نیپال سے کافی تعداد میں بچوں کی سر جری ہوئی ہے اور عموما ان ممالک سے سرجری کیلئے بچے یہاں پر آتے ہیں ۔ چلڈرن ہسپتال میں آرتھو پیڈک شعبہ میں بھی بچوں کو علاج ہو رہا ہے ۔ عموما یہ شعبہ سرکاری ہسپتالوںمیں بڑوں کیلئے ہوتا ہے اور جبکہ آرتھو پیڈک کا شعبہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے علاج میں سر فہرست ہے ۔ ہسپتال میں بچوں میں پائے جانے والے آنکھوں کے امراض کیلئے آئی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے یہاںبچوںکی نظر کا معائنہ اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ چلڈرن ہسپتال لاہور وہ واحد ہسپتال ہے یہاں کینسر میں مبتلاءبچوں کا علاج بھی بھی ہو رہا ہے ۔ پنجاب بھر سے متاثرہ مریض بچے چلڈرن ہسپتال میں اپنا علاج کروا کر رہے ہیں جو کہ پنجاب گورنمنٹ کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں قائم شعبہ پلاسٹک سرجری کا بھی ہے جس میں تالو کاٹے ہوئے بچوں کے پیدائش کے بعد پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے ۔ جبکہ پلاسٹک سرجری کا الگ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کر دیا جائے گا ۔ نومولود بچوں کی نرسری کا شعبہ چلڈرن ہسپتال میں قائم ہے جس کا ایک یونٹ میں باقاعدہ آپریٹ ہے جبکہ دوسرے یونٹ کو بھی جلد شروع کر دیا جائے گا ۔ جو کہ چلڈرن ہسپتال کا بہت بڑاکارنامہ ثابت ہو گا ۔ چلڈرن ہسپتال میںتھیلیسیمیا یا خون میں خرابی کی بیماری جس کا علاج بھی ہسپتال میں ہو رہا ہے ۔ میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں انتہائی نگہداشت بچوں کے قائم آئی سی یو جن کی تعداد 85 ہے، اسکے علاوہ میڈیکل آئی سی یو بھی قائم کیاگیا ہے ۔ یہاں ان بچوں کو رکھا جاتا ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہوتے ہیں ۔اس میڈیکل آئی سو یو کیلئے بڑے ہسپتال میں موجود بڑا ہال مختص کیا گیا یہاں پر سریس بچوں کا رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی ہے جس میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹا ف اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے چلڈرن ہسپتال کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
چلڈرن ہسپتال ننھے مریضوں کی سب بڑی علاج گاہ ہے:ڈاکٹر ٹیپو سلطان
















