سویڈن بے حرمتی واقعہ میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے ،سلامتی کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

نیویارک (خواجہ فاروق) سویڈن بے حرمتی واقعہ میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے، سلامتی کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی قرارداد میں مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی، بے حرمتی میں ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی منافرت کی روک تھام کےلئے قوانین اپنائے جائیں، آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال بند ہونا چاہئے، بے حرمتی کرنےوالوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا۔ امریکہ، یورپی یونین سمیت 12 اراکین کی جانب سے مخالفت کی گئی جبکہ 7 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ مذہبی منافرت کے مسئلے پر بحث کے دوران اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ سویڈن میں بے حرمتی سے مسلمانوں کی دلآزادی کی گئی جبکہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری توہین مذہب واقعات کے سدباب کےلئے اپنی بھرپور توانیاں صرف کرے، سویڈن میں بیحرمتی گھناو¿نا عمل ہے، کوئی جواز قبول نہیں۔ واقعہ نفرت، تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دیتا ہے، مقدس کتاب کی بار بار توہین تشویشناک ہے، عالمی برادری اور تنظیموں کو جارحانہ واقعات روکنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔