اسلام آباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی موجودہ سیٹ اپ میں توسیع کی مخالف،8اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دےدی۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہاموجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے ،نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دےدی ، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں،انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی موجودہ سیٹ اپ میں توسیع کی مخالف،8اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دےدی
















