علی پور چٹھہ ،آئل ریفائنری یونٹ میں آتشزدگی،وزیراعظم نے تحقیقات کاحکم دےدیا


وزیر آباد،لاہور( بیورورپورٹ)علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں آتشزدگی،وزیراعظم نے تحقیقات کاحکم دےدیا،تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پا یا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی ،آئل چیمبر میں 25ہزار لٹر خام تیل موجود تھا، حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئل ریفائنری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو عوام اور ریفائنری عملے کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی ۔