تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے
اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کئے، زلفی بخاری کےخلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے زلفی بخاری 190 ملین پاو¿نڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال سے وہ بیرون ملک ہیں۔
















