کینسر رجسٹری کے موذی مرض سے متعلق جاری اعدادوشمار حقائق کے برعکس

لاہور ( رپورٹ: شوکت مروت) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے زیر اہتمام کینسر رجسٹری نے پچھلے دنوں سال 2015 سے 2019 تک کے کینسر کے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پانچ سال کے دورانئے میں کینسر جیسے موذی مرض کے مجموعی طور پر 2 لاکھ 69 ہزار 707 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مردوں کی نسبت خواتین میں کینسر کا تناسب زیادہ پایا گیا ہے۔ نیشنل کینسر رجسٹری نے یہ اعدادوشمار پاکستان کی تمام کینسر رجسٹریزسے جمع کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبوں کے لحاظ سے 45.13% کیسز پنجاب، 26.83% سندھ، 16.46% خیبر پختونخواہ اور 3.52% بلوچستان سے تھے ، تاہم یہ اعدادوشمار حقائق کے بالکل برعکس ہیں کیونکہ بلوچستان میں صرف 3.52% فیصد ریشو شو کیا گیا جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ کینسر رجسٹریز میں صرف رپورٹڈککیس رپورٹ ہوتے ہیں، پاکستان بھر میں بہت سارے ایسے کیس ہیں جو سرے سے رپورٹ نہیں ہوتے۔بلوچستان میں اس وقت کینسر بخار کی طرح پھیلا ہواہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی، نہ ہی بلوچستان میں حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علم وآگاہی کی کمی اور غربت کی وجہ سے ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے مریض سٹیج تین یا چار پرپہنچ چکا ہوتا ہے جس کا واپس آنے کا چانس نہیںہوتا، پورے بلوچستان کو سینار ہسپتال کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، جہاں ادویات آپکو باہر سے خود لانا پڑتی ہیںجبکہ کینسر کے علاج میں مشکل چیز مہنگی ادویات اور لیبارٹری کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کی تشخیص کو جان بوجھ کر انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے ۔بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے اکثر مریض لاہور میں شوکت خانم سے آس پاس آپکو ملیں گے اور زیادہ تر یہی شکوہ کرتے ہیں کہ شوکت خانم والے ہمارا علاج نہیں کررہے ہیں کیونکہ شوکت خانم نے علاج کیلئے عجیب وغریب پالیسی بنائی ہے کہ اگر مرض سٹیج ون سے آگے ہو، مرض کسی پیچیدہ جگہ پر ہو یا مریض کی عمر زیادہ ہو تو یہ انکے پالیسی پر پورا نہیں اترتا۔خدارا وفاقی حکومت کینسر میں مبتلا مریضوں پر خصوصی رحم کرے اور تشخیص کا طریقہ آسان بنائے۔ مریضوں کو لاکھوں روپے کے فضول قسم کے ٹیسٹوں سے بچائے، وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کو کینسر کی مفت علاج کا ڈرامہ مزید بند کرنا چاہئے اور حقیقی بنیادوں پر اس معاملے بارے سوچنا چایئے کیونکہ کسی بھی مرض کی بروقت تشخیص سے انکا بہتر علاج ہوسکتا ہے ۔