آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں رکاوٹیں دور،معاہدہ جلدمتوقع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں رکاوٹیں دور،معاہدہ جلدمتوقع،بریک تھرو وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقاتوں ،رابطوں میں ہوا،نیا ڈرافٹ تیار،تکنیکی دقت نہ ہوئی تو نواں جائزہ تکمیل کو پہنچ جائیگا،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں،وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقاتوں اور رابطوں سے پیشرفت ممکن ہوئی ، وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا ،ذرائع نے بتایا ہے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان 3دن سے مذاکرات جاری تھے، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بات چیت اور نئے ڈرافٹ کی تیاری کا عمل جاری رہا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورٹیم گزشتہ 3دن سے معاملات طے کرنے میں مصروف تھی،ذرائع نے دعوی کیا ہے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مسئلہ یا تکنیکی دقت نہ ہوئی تو نواں جائزہ تکمیل کوپہنچ جائےگا، ہفتے کی صبح آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی ٹیم نے نئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی ۔