لاہور ( کرائم رپورٹر،خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رحیم یار خان کے علاقے کچے میںشرپسندوں کےخلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانو ں کا حوصلہ بڑھانے کےلئے کچے کے علاقے جاپہنچے ،محسن نقوی نے کچے کے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے مواضعات ،اندرون کچہ کا دورہ کیااور اگلے مورچوں پر تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی ،شدید گرمی میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
محسن نقوی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ پنجاب و دیگر پولیس افسروں نے جوانوں کےساتھ مل کر کھانا کھایاا،مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی، محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں قائم پولیس چوکی، عارضی ڈسپنسری و سکول کا بھی دورہ کیا،سکول میں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی ،تعلیمی سرگرمیوں کا پوچھا،محسن نقوی نے کچہ میں قائم سکول میں زیر تعلیم بچوں کو انعامات دیئے،عارضی ڈسپنسری میں مریضو ں کی خیریت دریافت کی ،بنیادی مرکز صحت گڑھی خیر بھی گئے،صحت عامہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے کچے کے علاقے میں سکول ، ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا اور پختہ تعمیرات تک مقامی آبادی کے تعاون سے مکان حاصل کرکے ڈسپنسری ،سکول فوری قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے کہا کچہ کے عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،پولیس فورس کے جوانوں،فیملیز کو مکمل میڈیکل کور فراہم کیا جائے گا،شدیدگرمی و حبس میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں، جوانو ںکی حوصلہ افزائی کیلئے کچے کے علاقے میں آیا ہوں، کچے کے علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،پولےس نے ایریا شرپسندوں سے خالی کرالیا ، قوم کو پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جنہوںنے ہر موقع پر جرات کےساتھ فرائض ادا کئے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کچے کے علاقے میں پائیدار امن کا قیام پہلی ترجیح ہے، علاقے میں ترقی و خوشحالی امن سے منسلک ہے، شرپسندوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجا رہا ہے،شرپسند عناصر کو کچے کے علاقے مےں دوبارہ پنپنے نہےں دیں گے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے کا بھی معائنہ کیا،زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ زراعت، انتظامیہ ،فیلڈ سٹاف کو شاباش دی،وزیراعلیٰ نے کہاکپاس کی کاشت سے 3 اب ڈالر تک کا زرمبادلہ حاصل ہو گا، ملکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر پنجاب میں کپاس کاشت کی گئی ۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں جیل ریفارمز پراجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں بھی کمی کی جائے گی ، سزا میں کمی کی مدت 2ماہ سے بڑھاکر 3ماہ ہوگی ،سزا میں کمی کا اطلاق سال میں 2بار ہوسکے گا،ملاقاتیوں کیلئے انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی 8جیلو ں کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کو جلد مکمل کیا جائے ،دیگر جیلوں میں بھی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنائی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی تمام بیرکس او رسیل میں ایئر کولر لگائے جائیں۔
مزید برآں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال اورکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا،محسن نقوی نے مختلف واردز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا،چلڈرن ہسپتال میں ایک بیڈ پر 4،4بچوں کا علاج کیا جا رہاتھا جبکہ تیمارداروں نے طبی سہولتو ںکے فقدان کی شکایات کیں،محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کاحکم دیتے ہوئے کہاہرمریض بچے کا علاج علیحدہ بیڈ پر ہونا چاہےے ،ہسپتال میں طبی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔
محسن نقوی نے تیمارداروں کےلئے انتظار گاہوں کا بھی معائنہ کیا اورانتظار گاہوں میں پنکھے اور ائیر کولر لگانے کی ہدایت کی،محسن نقوی انتظار گاہوں میں تیمار داروں کے ساتھ بیٹھ گئے ،مسائل سنے ،حل کےلئے ہدایات دیں،محسن نقوی نے ہدایت کی مریضوں کےساتھ آنےوالے لوگوںکو انتظار گاہو ںمیںبہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، چلڈرن ہسپتال ملتان میںپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بچوں کے علاج معالجے کےلئے جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیںگے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















