اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے خطے میں دہشتگردی کا بیج بونے میں امریکہ کا بھی بڑا کردار ہے،اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدرجوبائیڈن کو سوچنا چاہئے تھا مودی کے ہاتھ مسلمان،عیسائی اورسکھوں کے خون سے رنگے ہیں،امریکہ کواعلامیہ جاری کرتے کشمیریوں پرمظالم یاد نہ آئے؟، واشنگٹن نے ہی گجرات دہشتگردی میں مودی کا ویزا بند کیا تھا،امریکہ نے خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں،پاکستان اب بھی امریکہ کی ورثے میں چھوڑی دہشتگری کا مقابلہ کررہا ہے۔
وزیردفاع نے کہا خطے میں دہشتگردی کا بیج بونے میں امریکہ کا بھی بڑا کردار ہے، بھارت میں وزیراعظم اوروزرا دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں، وائٹ ہاوس اعلامیہ خطے کی تاریخ، امریکی کردارسے نابلد ہونے کا ثبوت ہے،امریکہ اقتصادی مفادات کی خاطربھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظراندازکر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے شمار جانیں گنوائیں اور کئی دہائیوں سے مسلسل دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
خطے میں دہشتگردی کا بیج بونے میں امریکہ کا بھی بڑا کردار ہے،پاکستان
















