اسلام آباد (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا،مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے پرویزخٹک سے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔
نوٹس میں کہا گیا آپ اراکین سے روابط قائم کر کے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں،نوٹس میں انتباہ جاری کیا گیا 7 یوم میں مفصل جواب داخل کریں،جواب نہ دینے پر کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز
















