سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار

اسلام آباد (مشرق نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام ا?باد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔