ترکیہ کے صدر کاوزیراعظم کو فون،کشتی سانحہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم سے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترکیہ کے صدر نے جاں بحق ہونےوالے پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم نے صدر رجب طیب اردگان کی تعزیت و ہمدردی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامشکل گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر ،عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔