اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاشی بحالی کاقومی پلان تیار،سول و عسکری قیادت نے ملکر تمام رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا ،غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کونسل کے پہلے اجلاس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا ، اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی،فریقین نے معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پربریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق معاشی بحالی کاقومی پلان تیار کر لیا ،طویل،پریشانی کاباعث بننے والے دفتری طریقہ کار،ضابطوں میں کمی لائی جائےگی، منصوبے کے تحت وفاقی، صوبائی حکومتوں میں اشتراک عمل پیداکیاجائےگا،زراعت، لائیوسٹاک، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا، شعبوں کے ذریعے مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔
معاشی بحالی کاقومی پلان تیار
















