استحکام پاکستان پارٹی پی ڈی ایم حکومت سے علیحدہ

لاہور(خبر نگار)استحکام پاکستان پارٹی نے پی ڈی ایم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے وفاقی کابینہ میں موجود اراکین کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہاصدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑ یال کو عہدوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔